Voice News

نواز شریف نے پاکستان واپسی پر پارٹی رہنماؤں سے مشورہ طلب کرلیا

معاملے پر مسلم لیگ ن کا بڑا اجلاس جلد لندن میں ہونے کا امکان۔

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔

اس معاملے پر مسلم لیگ ن کا جلد لندن میں بڑا اجلاس ہونے کا امکان ہے۔ سابق وزیراعظم نے وطن واپسی کی تاریخ کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے مشورہ بھی طلب کیا ہے۔

نواز شریف کے استقبال کے لیے دس لاکھ افراد کو جمع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی اکثریت نواز شریف کی لاہور میں لینڈنگ کے حق میں ہے۔

استقبال کے لیے ملک بھر سے پارٹی کارکنوں کو لاہور پہنچنے کا ٹاسک سونپا جائے گا۔اس دوران نواز شریف پارٹی رہنماؤں سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

منگل کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب مسلم لیگ ن کے باضابطہ رکن نہیں رہے۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بات لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات حسن نواز کے دفتر میں ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے