Voice News

حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے 29 جون سے یکم جولائی تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد: اس حوالے سے کابینہ ڈویژن سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عام تعطیلات کی منظوری دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر کے لیے 29 جون، 30 جون (جمعرات اور جمعہ) اور ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر کے لیے 29 جون سے یکم جولائی (جمعرات، جمعہ اور ہفتہ) تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

سیکشن آفیسر محمد سعد منیر کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے