
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔
کراچی: ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو کراچی میں ہوگا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان کے محکمہ موسمیات، حکومت کے نمائندے اور رویت ہلال کمیٹی کے ارکان شرکت کریں گے۔
دنیا بھر میں عید الاضحیٰ 10 ذوالحج کو منائی جاتی ہے۔
سعودی مملکت نے تصدیق کی ہے کہ مناسک حج 27 جون کو ہوں گے جس کے بعد 28 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے ایک بیان کے مطابق ’’یوم عرفات منگل 27 جون کو ہوگا جبکہ بدھ کو عید الاضحیٰ کا پہلا دن ہوگا‘‘۔