Voice News

پی ڈیم ایم حکومت قومی اسمبلی کو جلد تحلیل کرنے پر غور کر رہی ہے

اطلاعات کے مطابق حکومت نومبر کے پہلے ہفتے میں عام انتخابات کے انعقاد پر مشاورت کر رہی ہے۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے قائدین نے قومی اسمبلی کی آئینی مدت ختم ہونے سے چند روز قبل اسے تحلیل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد نے عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ حکومتی رہنما قومی اسمبلی کو اس کی آئینی مدت سے ایک ہفتہ قبل تحلیل کرنے کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حکومتی عہدیدار نومبر کے پہلے ہفتے میں عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔ حکومت مبینہ طور پر اپنی انتخابی مہم کو طول دینے کے لیے نومبر میں انتخابات کرانے پر غور کر رہی ہے۔

متفقہ لائحہ عمل کا حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اسمبلی کی مدت کے حوالے سے ہدایات بھی لیں گے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی آئینی مدت 13 اگست کو ختم ہوگی اور نومبر میں انتخابات کرانے کے لیے قومی اسمبلی کو 9 یا 10 اگست کو تحلیل کرنے کی تجاویز پیش کی جارہی ہیں۔

13 اگست کو قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر عام انتخابات 60 دن اور قبل از وقت تحلیل ہونے کی صورت میں 90 دن میں کرانا ہوں گے۔ 90 دن کے آپشن کی صورت میں انتخابات نومبر میں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے