Voice News

الیکشن کمیشن دھمکی کیس: فواد پر 24 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی

عدالت نے ملزم کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔

اسلام آباد کی عدالت نے الیکشن کمیشن حکام کو دھمکیاں دینے کے کیس میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 24 جون کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔

فواد چوہدری کو کیس کی تفصیلات کی کاپی بھی فراہم کی گئی۔

عدالت نے ملزم کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔

سابق وفاقی وزیر عدالت میں پیش ہوئے، عدالتی حکم پر انہیں کیس کے ریکارڈ کی کاپی فراہم کی گئی۔

فواد چوہدری پر چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دیگر حکام کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے