
آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی سرکاری قیمت 2,466 روپے ہے۔
لاہور:گندم کی قیمت 400 روپے اضافے کے بعد 4500 روپے فی من پر پہنچ گئی جبکہ لاہور میں ایک بار پھر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 234 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
لاہور میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان دیکھا گیا، حالیہ گندم کی قیمت میں 400 روپے فی من اضافے کے بعد آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 234 روپے اضافے کے بعد 2650 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی سرکاری قیمت 2,466 روپے ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے گندم کی آزادانہ نقل و حرکت پر غیر قانونی پابندی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گندم سے لدی گاڑیاں چوبیس گھنٹے پکڑی جا رہی ہیں۔