
پولیس سی سی ٹی وی کیمروں سے حملہ آوروں کی شناخت کر رہی ہے۔
لاہور: رات گئے لاہور کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی ۔
پولیس نے بتایا کہ لطیف کھوسہ کا ڈرائیور زخمی ہوا۔
لطیف کھوسہ نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے حملہ آوروں کی شناخت کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ لطیف کھوسہ کو پاکستان پیپلز پارٹی سے ہٹایا گیا تھا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سردار لطیف کھوسہ کو پیپلز لائرز فورم کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
تاہم پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کا اضافی چارج سید نیئر حسین بخاری کو دے دیا گیا ہے۔
پی پی پی چیئرمین کے سیکرٹریٹ کی جانب سے ان کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو کے ذریعے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔
نجی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ پی پی پی قیادت لطیف کھوسہ کے حالیہ انٹرویوز اور مخلوط حکومت پر خاص طور پر عدالتی معاملات پر مسلم لیگ (ن) پر ان کی تنقید سے خوش نہیں ہے۔