
شہبازشریف نے ملک کے قومی رہنما حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی۔ صدر الہام علیوف سے ملاقات متوقع ہے۔
باکو: وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر دارالحکومت باکو پہنچ گئے۔ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔
آذربائیجان کے دارالحکومت پہنچنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے ملک کے قومی رہنما حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
توقع ہے کہ وہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو کا بھی امکان ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی توقع ہے۔
آذربائیجان کے وزراء کا وفد بھی وزیراعظم سے ملاقات کرے گا جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
باکو روانگی سے قبل، وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ترجیحی تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے علاوہ، وہ آذربائیجان کی قیادت کے ساتھ توانائی، بینکنگ، مالیاتی خدمات اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کی راہیں کھولنے کے لیے اہم بات چیت کریں گے۔