
واقعہ ایک گھر میں پیش آیا۔
بدھ کو پشاور کے علاقے لنڈی ارباب میں گیس لیکج کے دھماکے میں 4 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعے میں 4 افراد جھلس گئے جن میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ یہ واقعہ ایک گھر میں پیش آیا، جہاں جمع ہونے والی گیس بھڑک اٹھی اور زور دار دھماکہ ہوا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ دھماکے سے املاک اور آس پاس کے علاقے کو شدید نقصان پہنچا۔
حکام گیس کے اخراج کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔