Voice News

اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فواد چوہدری کو 17 جون کو طلب کرلیا

عدالت نے فواد کے لاہور، اسلام آباد کے پتوں پر طلبی نوٹس کی تعمیل کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد: مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کو اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں 17 جون کو طلب کر لیا۔

پہلے سمن کی تعمیل نہ کرنے پر نیا سمن نوٹس جاری کر دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے پولیس سے پوچھا کہ کیا انہوں نے فواد چوہدری کو ان کے فون نمبر پر کال کی؟

تعمیل افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا موبائل فون بند تھا۔ عدالت نے انہیں فوری فون کرنے اور ملزم سے پوچھنے کی ہدایت کی کہ وہ عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوا۔

افسر نے بتایا کہ فواد چوہدری کا نمبر ابھی تک بند ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کرتے ہوئے فواد چوہدری کے لاہور اور اسلام آباد کے رہائشی پتوں پر طلبی کے نوٹس کی تعمیل کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے