Voice News

لاہور ہائیکورٹ نے کم عمرشادیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

لاہورہائی کورٹ نے کم عمری میں شادی کرنے والوں یا کم عمری میں شادی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے متعلقہ محکموں کو کم عمری کی شادیوں کے خلاف قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کم عمری میں شادی کرنے والوں کے خلاف قانون پر کس حد تک عمل ہوا؟ ہائی کورٹ نے یہ بھی پوچھا کہ بچوں کی شادیوں کے خلاف کتنی شکایات موصول ہوئیں اور کیا کارروائی کی گئی۔

جسٹس انوارالحق پنوں نے یہ حکم رخسانہ بی بی اور ارشاد بی بی کی درخواستوں پر جاری کیا۔ رخسانہ بی بی نے اپنی 13 سالہ بیٹی کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ ارشاد بی بی نے اپنی 14 سالہ بیٹی کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

کمسن لڑکیوں کی جانب سے اپنی مرضی سے شادی کرنے سے متعلق بیان بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے