
ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے بھی شامل ہیں جبکہ 53 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
موغا دیشو: صومالی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق، کم از کم 27 افراد، جن میں زیادہ تر بچے تھے، ایک پرانے بم کی باقیات کے پھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔
اطلاعات کے مطابق، دھماکہ مشرقی لوئر شبیل کے علاقے جنالے کے مرلے گاؤں میں ہوا۔ دھماکے میں کم از کم 53 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ نہ پھٹنے والے گولے – جن کے ساتھ بچے کھیل رہے تھے – کو صومالیہ میں متحارب دھڑوں نے استعمال کیا۔
خبروں کے مطابق، زیادہ تر متاثرین کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ بارش نے بغیر پھٹنے والے مارٹر گولوں کا پردہ فاش کر دیا ہے۔