
استغاثہ کا کہنا ہے کہ کیس کا ریکارڈ اسلام آباد میں ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شہر کے شادمان تھانے میں آتشزدگی اور توڑ پھوڑ کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
اے ٹی سی نے کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
استغاثہ نے کہا کہ کیس کا ریکارڈ اسلام آباد میں ہے۔
حکومتی وکیل نے عدالت سے آج سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
یاسمین راشد ان 34 ملزمان میں شامل ہیں جنہوں نے لاہور کے شادمان تھانے میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔