Voice News

جمعرات کی رات صوبائی دارالحکومت میں 3 افراد ہلاک

تمام متاثرین لاہور شہر میں الگ الگ واقعات میں مارے گئے۔

لاہور (وائس نیوز) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں جمعرات کی رات گئے اور جمعہ کی درمیانی شب خاتون سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔

لاہور شہر کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک لڑکی کو نامعلوم ملزمان نے اپنے گھر کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا۔ مقتولہ کی شناخت 21 سالہ زینب کے نام سے ہوئی ہے۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔

ایک الگ واقعے میں، صوبائی دارالحکومت کے علاقے شالیمار ٹاؤن میں ایک بہن نے اپنے نشے کے عادی بھائی کو مار مار کر ہلاک کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں بہن بھائی آپس میں جھگڑ پڑے تو جھگڑے نے شدت اختیار کرلی اور عینہ نامی لڑکی نے اپنے بھائی حمزہ کو لاٹھی کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے خاتون ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

جبکہ نشتر کالونی کے علاقے میں 15 سالہ یامین نامی نوجوان کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنے دوست کے ساتھ پستول سے کھیل رہا تھا۔ ملزم کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی جس نے کھیلتے ہوئے یامین کی طرف بندوق کا اشارہ کیا، گن غلطی سے چلی گئی اور بدقسمتی سے یامین فائر لائن میں آگیا۔ اطلاع کے مطابق مقتول کو سر میں گولی لگی جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔ پولیس نے وسیم کو اپنے دوست کو گولی مارنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے