جاں بحق نوجوان کی شناخت عظیم کے نام سے ہوئی ہے۔
اوکاڑہ (وائس نیوز) اوکاڑہ میں جمعرات کو دیر گئے نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ چک 32/R-2 میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے عظیم پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔