Voice News

خدیجہ سمیت پی ٹی آئی کی دیگر خواتین کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور: پی ٹی آئی کی کارکن اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے ساتھ ساتھ پارٹی کی دیگر زیر حراست خواتین حامیوں کو جمعرات کی صبح لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

لاہور کور کمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اے ٹی سی نے گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

جسمانی ریمانڈ کے دوران خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سے لکڑی کا کلب برآمد ہوا، سرکاری وکیل نے دعویٰ کیا کہ دونوں خواتین نے پیٹرول بم استعمال کیے تھے۔

فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوٹر نے پہلے جسمانی ریمانڈ کے دوران پیٹرول بم کا ذکر نہیں کیا، اب شامل کر رہے ہیں۔

خدیجہ شاہ اور دیگر خواتین کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی لاہور میں شیرپاؤ پل بلاک کرکے متنازع تقریر کرنے کے کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے