
مینگورہ : مینگورہ کی سبزی منڈی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔
ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ اندھا دھند فائرنگ سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔