Voice News

منڈی بہاؤالدین میں ٹریفک حادثے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

منڈی بہاؤالدین: منڈی بہاؤالدین، پنجاب میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تحصیل پھالیہ میں پاہڑیانوالی اڈے کے قریب ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور اور تین خواتین شامل ہیں، جنہیں حادثے میں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق خواتین کی شناخت بتول بی بی، راشدہ اور زاہدہ پروین کے نام سے ہوئی ہے۔ شدید زخمیوں کو عزیز بھٹی ہسپتال گجرات منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دو زخمیوں کو تحصیل ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

اس سے قبل ایک اور خوفناک سڑک حادثے میں بہاولنگر میں عید کی چھٹیوں سے واپس آنے والے کم از کم 32 پولیس اہلکار ایک بس الٹنے سے زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق تیز رفتار بس میں ریکروٹس سوار تھے جو عید کی چھٹیوں کے بعد واپس اپنے سینٹر جا رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے