Voice News

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں سے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

کارروائی میں اسلحہ، ڈیٹونیٹرز، خودکش جیکٹس بنانے کا مواد برآمد کر لیا۔

پنجاب کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی میں اسلحہ اور خودکش جیکٹس بنانے کا سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انہوں نے لاہور، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال اور گوجرانوالہ میں کارروائی کی جس کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی اور دولت اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران اسلحہ، دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، ہینڈ گرنیڈ، گولیاں اور خودکش جیکٹس بنانے کا مواد قبضے میں لے لیا گیا۔

کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک مبینہ طور پر حساس اضلاع میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے