
ایف آئی اے نے ملزمان کو فیصل آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔
لاہور (وائس نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فیصل آباد پولیس کو مطلوب تین مشتبہ افراد کو ہفتہ کو انٹرپول کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے وطن واپس لانے کے بعد گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے نے ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر کے فیصل آباد منتقل کر دیا۔ گرفتار ہونے والوں میں محمد ذیشان، محمد عثمان اور محمد ثقلین شامل ہیں۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف اغوا اور جنسی زیادتی کے مقدمات درج ہیں۔ ایف آئی اے نے ملزمان کو فیصل آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔