اوگرا کے فیصلے پر عملدرآمد وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے سوئی گیس کی قیمتوں میں 45 سے 50 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی، حتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی۔
اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کو 50 فیصد اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کو 45 فیصد تک گیس کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔
اوگرا کے فیصلے کے نفاذ کے بعد، ایس این جی پی ایل کے لیے سوئی گیس کی نئی اوسط قیمت 1238.68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی کے لیے 1350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔
اوگرا کے فیصلے پر عملدرآمد وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ اگر وفاقی حکومت نے 45 دن میں منظوری نہ دی تو فیصلہ خود بخود نافذ ہو جائے گا۔