
آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم تنویر الیاس آج جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے۔
اسلام آباد: سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت کی تشکیل اور پارٹی میں نئے ساتھیوں کی شمولیت پر مشاورت کے لیے اجلاس طلب کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق رہنما اپنے قریبی ساتھیوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دینے والے ہیں۔
اجلاس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے اراکین کو پارٹی میں شامل کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
توقع ہے کہ سردار تنویر ترین کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعلان کریں گے۔