Voice News

معروف کامیڈین اور اداکار ننھا کو بچھڑے 36 برس گزر گئے

اداکار کو 1977 اور 1983 میں بہترین معاون اداکار اور بہترین کامیڈین کے لیے دو نگار ایوارڈ ملے۔

لاہور: معروف فلم، ٹی وی اداکار اور کامیڈین رفیع خاور جو ننھا کے نام سے مشہور ہیں، کی سینتیسویں برسی (آج) جمعہ کو منائی جا رہی ہے۔

1966 میں ننھا نے اپنے کیرئیر کا آغاز اردو فلم وطن کا سپاہی سے کیا ۔ انہوں نے کئی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔

ننھا کو ایک بہترین کامیڈی ٹیلنٹ کے طور پر جانا جاتا تھا اور وہ کئی سالوں تک ہٹ ٹی وی شو ‘ الف نون ‘ کے اسٹار رہے جو 70 اور 80 کی دہائی کے دوران تین سیزن میں چلا۔

1977 اور 1983 میں انہیں بہترین معاون اداکار اور بہترین مزاح نگار کے دو نگار ایوارڈ ملے۔

ننھا نے آج ہی کے دن 1986 میں لاہور میں خودکشی کر لی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے