Voice News

ملتان میں دکان پر مسلح افراد کا حملہ، 4 افراد زخمی

حریف فریق نے موقع پر پہنچ کر دکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی

ملتان (وائس نیوز) پنجاب کے ضلع ملتان میں منگل کی رات دیر گئے پرانی دشمنی پر دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعہ ملتان کے گھنٹہ گھر چوک میں واقع دکان پر اس وقت پیش آیا جب حریف پارٹی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے واقعے میں چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جلد ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے