Voice News

اے این ایف نے ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران چار منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

کراچی (وائس نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں مختلف کارروائیوں میں 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اے این ایف حکام نے جعلی سرکاری نمبر پلیٹس والی دو گاڑیوں میں چھپائی گئی 818 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ اہلکاروں نے ایک اور چھاپے میں 26.46 کلوگرام افیون بھی ضبط کی۔ یہ کارروائیاں کوئٹہ، پشاور اور اٹک میں کی گئیں۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے