
ملزمان تین لاکھ روپے سمیت گھر سے فرار ہوگئے۔
کراچی (وائس نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ہفتہ کی رات ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کے تین بھائی زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈاکو گھر میں گھس گئے۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گھر کے مکینوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ اس کے تین بھائی زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت 25 سالہ دانیال کے نام سے ہوئی جبکہ 35 سالہ ساجد، 20 سالہ بلال اور 27 سالہ عامر زخمی ہوگئے۔
ملزمان تین لاکھ روپے سمیت گھر سے فرار ہوگئے۔ تاہم زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ علاوہ ازیں پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔