
ترجمان نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
کراچی (وائس نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں اسلام آباد، میانوالی، کوئٹہ اور دالبندین کے علاقوں میں کی گئیں۔ گرفتار افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے 102.8 کلو گرام چرس، 55.8 کلوگرام افیون اور 1.2 کلو آئس برآمد کی گئی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔