Voice News

پنجاب میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

لاہور (وائس نیوز) پنجاب کے دو شہروں میں فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

شادی کی تجویز پر جھگڑے پر ایک شخص نے اپنی بھانجی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ مقتول لڑکی کی شناخت 15 سالہ سجادہ کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ دیپالپور کے تھانہ چوراستہ میاں خان کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

فائرنگ کا ایک اور واقعہ منچن آباد کے نواحی علاقے بچیاں والی میں پیش آیا جہاں پرانی دشمنی پر 70 سالہ شخص امین کو قتل کردیا گیا۔

ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے