Voice News

شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

ایک سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا۔

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں کم از کم چار دہشت گرد مارے گئے۔

یہ حملہ اس وقت ہوا جب اہلکار مرکزی ملزمان کو میران شاہ سے بنوں لے جا رہے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق، مارے گئے دہشت گرد سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

واقعے کے دوران مبینہ دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملہ اور فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ جوابی کارروائی میں سی ٹی ڈی نے ایک دہشت گرد کو مار گرایا۔

باقی تین مشتبہ افراد، جو زیر حراست تھے، بھی فائرنگ کے تبادلے کے دوران مارے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے