Voice News

یزمان میں چار لاشوں کی برآمدگی معمہ بن گیا

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل انکوائری کا حکم دے دیا۔

بہاولپور (وائس نیوز) بہاولپور کے علاقے یزمان میں بدھ کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق چک نمبر 102/DB یزامن سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں، تمام جاں بحق افراد کی موت گلے میں گہرے زخموں کے باعث ہوئی۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 45 سالہ راشد، 45 سالہ شازیہ، 15 سالہ ابو الرحمٰن، 55 سالہ رحمت بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

آئی جی پنجاب نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی ہر ممکنہ پہلو کی مکمل انکوائری کا حکم دیا۔ آئی جی نے آر پی او بہاولپور کو اس معاملے پر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔ آئی جی کی ہدایت پر پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے