
اس معاملے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
جیکب آباد (وائس نیوز) سندھ کے ضلع جیکب آباد میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل ٹھل کے گاؤں مراد بخش ٹھندرانی میں پیش آیا جہاں دو گروپوں میں آپس میں جھگڑا ہوا اور پرتشدد تصادم ہوا۔ فریقین نے ایک دوسرے پر لاٹھی اور اینٹوں سے حملہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں اور ان سب کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔