واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
راجن پور: راجن پور کے علاقے کوٹلہ قائم میں بدھ کو دشمنی پر چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ ذاتی دشمنی اور پرانی رنجش کا نتیجہ ہے۔ ملزمان گھر میں گھس گئے اور سوئے ہوئے چار افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ، دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔
واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
آئی جی پنجاب نے واقعے کے حوالے سے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔