Voice News

چیٹ جی پی ٹی جلد ہی واٹس ایپ پیغامات کا جواب دینے کے قابل ہوگا

بہت سے لوگوں کو ٹیکسٹ میسج کرنے کا شوق نہیں ہوتا اور جب انہیں کسی ٹیکسٹ میسج کا جواب دینا ہوتا ہے تو وہ سست ہو جاتے ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں جلد ہی چیٹ جی پی ٹی آپ کے کام آئے گا۔

انڈیا ٹوڈے نے رپورٹ کیا کہ اوپن اے آئی کا مصنوعی ذہانت کا پروگرام اب آپ کی طرف سے واٹس ایپ پیغامات کا جواب دے سکتا ہے اور یہ مکینیکل بھی نہیں لگیں گے۔

چیٹ جی پی ٹی اشارے کے جواب میں پیغامات، مضامین، لطیفے اور شاعری بھی بنا سکے گا ۔ اوپن اے آئی، مائیکروسافٹ کارپوریشن کی حمایت یافتہ ایک نجی کمپنی ہے جس نے نومبر کے آخر میں اسے عوام کے لیے مفت میں دستیاب کرایا تھا۔

میٹا کی ملکیت والی واٹس ایپ ، چیٹ جی پی ٹی کے لیے ان بلٹ ٹیب کے ساتھ نہیں آتی ہے، تاہم، صارفین گِٹ ہب کا استعمال کرتے ہوئے چیٹ بوٹ کو میسجنگ ایپ کے ساتھ ضم کر سکتے ہیں۔

ایک بار جب آپ چیٹ بوٹ کو مربوط کر لیتے ہیں، تو یہ آپ کی طرف سے پیغامات کا جواب دے سکے گا اور لوگ انسان اور مشین کے ذریعے لکھے گئے پیغام میں فرق نہیں کر سکیں گے۔

ڈینیئل گراس، جو ایک ڈویلپر ہیں، نے ایک پائیتھاون اسکرپٹ بنایا ہے جو صارفین کو واٹس ایپ پیغامات  کا جواب دینے کے لیے اے آئی سے چلنے والے چیٹ بوٹ کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

صارفین ان تمام اقدامات کے بعد، اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس پر چیٹ جی پی ٹی تلاش کر سکیں گے۔

اگرچہ یہ ایک بہت ہی دلچسپ خصوصیت ہے، اسے اوپن اے آئی یا میٹا کے ذریعہ پلیٹ فارمز پر باضابطہ طور پر رول آؤٹ نہیں کیا گیا ہے اور یہ ابھی تک آفیشل نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے