
فلم میں اداکار شہزاد لطیف، ایما تھامسن، للی جیمز، سجل علی اور شبانہ اعظمی نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔
لندن: جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بنی پہلی فلم ” واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اِٹ” برطانیہ میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی ۔ جمائما کی پہلی فلم کی کہانی، جس میں شہزاد لطیف، ایما تھامسن، للی جیمز، سجل علی اور شبانہ اعظمی نے اہم کردار ادا کیے ہیں، جنوبی ایشیائی گھرانوں میں شادی کے اہتمام کے کلچر کے گرد گھومتی ہے۔
جمائما نے ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، اب فلم 3 مارچ کو پاکستان میں ریلیز ہورہی ہے۔ جمائما نے پاکستان میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے مشہور گلوکار شہزاد رائے کے سوال کا جواب دیا۔ ” میں یہ فلم پاکستان میں کب دیکھ سکتا ہوں؟” شہزاد رائے نے جمائما سے پوچھا۔
Congratulations and good luck… when can I see this movie in Pakistan? https://t.co/6o6XbqulNw
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) February 24, 2023
اس پر، انہوں نے جواب دیا، "پاکستان میں 3 مارچ! بہت بہت شکریہ۔”
شہزاد رائے نے پھر شیئر کیا، "میں فلم کے بارے میں بہت اچھے تبصرے سن رہا ہوں، خاص طور پر اس میں سجل علی کے کام کے بارے میں۔” جس پر جمائما نے سجل کو سٹار قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ "وہ اس میں شاندار ہیں۔”
She’s wonderful in it – a 🌟
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) February 24, 2023
عالمی شہرت یافتہ مصنفہ فاطمہ بھٹو، جو پہلے ہی فلم دیکھ چکی ہیں، انہوں نے ٹویٹر پر جمائما کو ان کی فلم کے لیے سراہا۔ فاطمہ بھٹو نے ٹویٹ کیا، ” یہ ایک مزاحیہ اور زندگی سے بھرپور فلم ہے جو کچھ ایسا کرتی ہے جو پہلے نہیں کیا گیا: یہ نوجوان مسلمانوں کو اس بات پر فخر محسوس کراتی ہے کہ وہ کون ہیں اور ان کی ثقافت میں کیا جذب کرنے کی صلاحیت ہے،” جمائما اور اس کی شاندار فلم پر بہت فخر ہے۔
What’s Love Got to Do With It is a hilarious, moving film that does something that hasn’t been done before: it makes young Muslims feel proud of who they are and what their culture has the capacity to absorb. So proud of @Jemima_Khan and her brilliant film pic.twitter.com/ROexV6phrR
— fatima bhutto (@fbhutto) February 14, 2023
پچھلے انٹرویو میں سجل نے بتایا کہ انہوں نے اپنی تازہ ترین فلم میں کام کرنے کا انتخاب کیوں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس فلم میں شامل ہونے کی پہلی وجہ یہ تھی کہ یہ پاکستانی ثقافت کو خوبصورتی سے اجاگر کرتی ہے۔ "اس پروجیکٹ میں دکھایا گیا ملک کافی رنگین، روشن اور خوشیوں سے بھرا ہوا ہے، جو کہ فلم سازی میں پاکستانیوں کو دہشت گردوں کے طور پر پیش کرنے والے معمول سے بہت بڑا تضاد ہے، اس لیے اتنا شاندار اسکرپٹ لکھنے کے لیے جمائما کا شکریہ۔