Voice News

ٹک ٹاک کا تخلیقی افراد کے لیے نئے فنڈ کا آغاز

فنڈز حاصل کرنے کے لیے شرکاء کو ایک منٹ سے زیادہ طویل ویڈیوز بنانے کی ضرورت ہوگی۔

ٹک ٹاک نے تخلیقی پروگرام کے نام سے ایک نیا تخلیق کار فنڈ شروع کیا ہے، جو امریکہ، فرانس اور برازیل میں بیٹا ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے۔

ٹک ٹاک کا فنڈ صرف انوائیٹ کے ذریعے ہی اوپن ہوگا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ دوسرے صارفین کے لیے بھی عام گا۔ فنڈ کے لیے اہل ہونے کے لیے، تخلیق کاروں کی عمر 18 سال سے زیادہ ہونی چاہیے، ان کے پاس ویڈیو ویو بینچ مارکس ہونے چاہئیں اور ویڈیوز کا دورانیہ ایک منٹ سے زیادہ ہونا چاہیے۔

تخلیق کاروں کے مسلسل ردعمل کے بعد اس فنڈ کو مزید بہتر بنایا گیا کیونکہ پہلے سے موجود فنڈز سے کافی رقم نہیں کما رہے تھے ۔ تاہم، پلیٹ فارم کو اب بھی کمائی کے مواقع بتانے کی ضرورت ہے۔

دوسری طرف، طویل ویڈیوز کی مانگ سے پتہ چلتا ہے کہ مختصر ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک اب طویل دوانیے والے مواد پربھی توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے