Voice News

قومی اسمبلی میں آئی ایم ایف سے طے شدہ فنانس بل پر ووٹنگ آج ہو گی

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں فنانس بل یا ” منی بجٹ ” کی منظوری کے لیے ووٹنگ آج ہوگی، حکومت 1.1 بلین ڈالر کے آئی ایم ایف کے قرض کی قسط حاصل کرنے کے لیے شرائط کو پورا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں فنانس (ضمنی) بل 2023 پیش کیا جس سے 170 ارب روپے کی آمدن حاصل کی جائے گی۔

اسحاق ڈار نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ بل پیر یا منگل تک دونوں ایوانوں سے منظور ہو جائے گا کیونکہ سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے ہمیں جمعہ تک کا وقت دیا ہے۔

پاکستان کو فنڈز کی اشد ضرورت ہے اور ہم ایک سنگین معاشی بحران کا سامنا کر رہے ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر بمشکل ایک ماہ کی درآمدات کو پورا کر نے کے لیے ناکافی ہیں۔

فنانس بل کی تجاویز

لگژری آئٹمز پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے 25 فیصد تک اضافہ۔

بزنس اور فرسٹ کلاس ایئر ٹکٹوں پر ایف ای ڈی کو بڑھا کر 20,000 روپے یا 50 فیصد کیا جائے گا –

شادی ہالز پر 10 فیصد ودہولڈنگ ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

سگریٹ، سافٹ اور میٹھے مشروبات پر ایف ای ڈی میں اضافہ

جی ایس ٹی میں معیاری 17 فیصد سے 18 فیصد تک اضافہ

ضروری اشیا پر جی ایس ٹی نہیں لگایا جائے گا – گندم، چاول، دودھ، دالیں، سبزیاں، پھل، مچھلی، انڈے، گوشت اس سے مثتثنیٰ رہیں گے۔

بی آئی ایس پی کے وظیفہ میں اضافہ کیا جائے گا۔ حکومت پروگرام کے لیے 400 ارب روپے مختص کرے گی۔

ریونیو اقدامات، جن کا اعلان منی بل میں کیا گیا تھا، کوآئی ایم ایف کو راغب کرنے اور قرض دہندہ کے ساتھ عملے کی سطح پر معاہدہ کرنے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی حکومت اور آئی ایم ایف گزشتہ ہفتے کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے اور آئی ایم ایف کا دورہ کرنے والا وفد 10 دن کے مذاکرات کے بعد اسلام آباد سے واپس روانہ ہوگیا، تاہم کہا گیا کہ مذاکرات جاری رہیں گے۔

پروگرام کے نویں جائزے پر ایک معاہدہ 2019 میں طے پانے والے موجودہ پیکیج کے حصے کے طور پر زیر التواء کل 2.5 بلین ڈالر میں سے 1.1 بلین ڈالر جاری کرے گا جو 30 جون کو ختم ہو رہا ہے۔ یہ فنڈز معیشت کے لیے بہت اہم ہیں۔

دونوں فریق مالیاتی اقدامات پر اختلافات کو ختم کرنے کے لیے ورچوئل بات چیت کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے