Voice News

سرکاری سکیم کے تحت حج پر 10 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی

اسلام آباد: اس سال سرکاری اسکیم کے تحت سالانہ حج پر فی حاجی 10 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

مقامی اخبار کی خبر کے مطابق، اس کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع حج پالیسی 2023 میں کیا جائے گا۔ اس سال 179,210 پاکستانی حج کی ادائیگی کے لیے حکومتی پیکج سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حج کے زیادہ اخراجات کی ایک وجہ عالمی معاشی صورتحال اور روپے کی قدر میں کمی ہے۔ مزید یہ کہ حکومت ملک کی مخدوش معاشی حالت کی وجہ سے کوئی سبسڈی نہیں دے رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے