
معروف لوک گلوکار بشیر بلوچ کوئٹہ میں انتقال کر گئے
محمد بشیر بلوچ کے انتقال کی تصدیق ان کے صاحبزادمحمد رضا نے کی ہے،محمد بشیر بلوچ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔محمد رضا کا کہناہے کہ والد کو آج دوپہر کلی دیبہ کے قریب اخوند بابا قبرستان میں سپرد ِ خاک کیا جائے گا۔
صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف بلوچ لوک گلوکار محمد بشیر نے بلوچی اور بروہی زبان میں کئی گیت گائے جو بلوچستان میں زبان زد ِ عام ہیں۔محمد بشیر بلوچ نے کم و بیش مقامی و بین الاقوامی 132 ایوارڈ حاصل کیے۔