Voice News

بھارتی اداکار نے اذان کے احترام میں پریس کانفرنس روک دی

معروف اداکار کرن کندرا نے اذان کے احترام میں کے ٹی وی کی پریس کانفرنس کو روک دیا

چند روز قبل کے ٹی وی میں بھارتی اداکار کرن کندرا نے پریس کانفرنس کے دوران اذان کے احترام میں خاموش رہنے کی ہدایت کی تھی تاہم ان کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرن کندرا اپنے نئے آنے والے ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق میں گھائل‘ کی پریس کانفرنس میں مصروف تھے کہ اس دوران اذان شروع ہو گئی۔کرن کندرا نے اذان کے احترام میں ساتھی اداکارہ کو خاموش رہنے کی ہدایت کی۔اذان مکمل ہونے کے بعد انہوں نے دوبارہ پریس کانفرنس کو شروع کیا۔
ان کی وائرل ویڈیو کو بے حد مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور ان کے اس عمل کو سراہا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے