Voice News

کرکٹ اسٹار شاداب خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شاداب خان نے سوشل میڈیا پر قلا پہنے اپنی تصاویر شئیر کیں اور اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کے لیے دعابھی کی

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان ثقلین مشتاق کی بیٹی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔اپنی بارات کے روز دلہا بنے انہوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر مدّاحوں کے ساتھ شئیر کیں۔
اس موقع پر انہوں نے لکھا کہ الحمد للہ آج میرے لیے اور میری فیملی کے لیے بہت مبارک دن ہے،آج میری بارات ہے۔ امید ہے کہ میں اپنی بہترین بیوی کے لیے اچھا شوہر ثابت ہوں گا۔
مدّ احوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری فیملی کی پرائیو یسی کا خیال رکھنے کے لیے سب کا بہت بہت شکریہ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے ستارے حارث رؤف،شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے