Voice News

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ 10 روزہ دورہ میں ہونے والے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم نے 31 جنوری تا 9 فروری تک پاکستان کا دورہ کیا جو پروگرام کے جائزے کے لیے تھا۔جس میں پاکستان سے تعمیری پہلو ؤں پر بات چیت ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں مقامی اور بیرونی ناہمواریاں دور کرنے کے لیے بھی قابل ِ ذکر بات چیت ہوئی۔پاکستان میں توانائی کی صورت ِ حال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستانی حکام سے بات ہوئی گردشی قرض میں کمی کر کے توانائی کے شعبے میں علمداری یقینی بنائی جائے گی۔ دورے میں مستقل ریونیو کے حصول کے اقدامات،نان ٹارگٹڈ سبسڈی میں کمی،غریب ترین طبقے کے سماجی حصول بڑھانے اور سیلاب متاثرین کی مد د کرنے پر بھی بات ہوئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف ٹیم میکرو استحکام کے لیے پالیسیوں پر عمل درآمد کا خیر مقدم کرتا ہے۔میکرو استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے سرکاری شراکت داروں سے مالی مدد پاکستان کے لیے ضروری ہے۔فیصلہ کن پالیسیوں پر بر وقت عمل درآمد کرنے سے پاکستان میں میکرو استحکام آئے گا۔ان پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے ورچوئل مذاکرات جار ی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے