
ترکیہ اور شام میں زلزے کی پیشن گوئی کرنے والے محقق نے پاکستان سمیت دیگرکئی ممالک میں بھی زلزلے کا خطرہ ظاہر کر دیا
نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والے محقق فرینک ہو گر بیٹس نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے 3 روز قبل پیشن گوئی کی تھی کہ جلد یا بدیر جنوبی وسطی ترکیہ،اردن،شام اور لبنان میں 7.5 شدّت کا زلزلہ آئے گا۔جو کہ تین روز بعد سچ ثابت ہوئی اوران ممالک کو 7.9 شدّت کے زلزلے سے بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ترکی اور شام میں زلزلے سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔پیشن گوئی درست ثابت ہونے پر محقق نے ٹوئٹ کیا کہ وسطی ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے متاثر ہونے والے ہر فرد سے میرا دل دکھی ہے۔
فرینک ہوگر بیٹس نے خطرہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلہ پاکستان میں بھی آسکتا ہے۔اس کے علاوہ افغانستان،چین اور بھارت میں بھی زلزلے کے امکانات ہیں۔
دوسری جانب امریکا اور یورپی ممالک کے زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کی پیشن گوئی اس کے آنے سے چند منٹ پہلے ہی کی جاسکتی تھی۔فرینک ہوگر کی تحقیق اور پیشن گوئی نے دنیا بھر کے ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادفرینک ہو گر سے رابطہ کر کے زلزلے کے متعلق ان سے سوالات کر رہے ہیں۔