Voice News

ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک بارپھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 1 روپے 28 پیسے کم ہوکر 275 روپے 30 پیسے رہی۔آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 1امریکی ڈالر 276 روپے 6 پیسے کا ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت ِ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر ڈالر کو کھلا چھوڑا گیا تھا۔جس کے بعد سے ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے