Voice News

وزیر ِ اعظم اور وزیر ِ خارجہ بلاول بھٹو کا ترکیہ جانے کا فیصلہ

وزیر ِ اعظم شہباز شریف اور وزیر ِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے زلزلے سے بڑی تباہی کے بعداظہار ِ ہمدردی کے لیے ترکیہ جانے کا فیصلہ کیا ہے

ذرائع کے مطابق وزیر ِ اعظم شہباز شریف 8 فروری کو ترکی کا دورہ کریں گے اور وزیر ِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ہم راہ ہوں گے۔دونوں حکام ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر ِ اعظم شہباز شریف زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔دونوں حکام کے دورے کا مقصد مصیبت کی گھڑی میں اظہار ِ ہمدردی کرنا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے زلزلے سے ہونے والی تباہی پر اظہار ِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔پاکستان اپنے برادر حکومت اور عوام کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
وزیر ِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ترکیہ ا ور شام کے لیے ا مدادی سامان بھی طیارے کے ذریعے آج روانہ کر دیا جائے گا۔لاہور سے سی 130 طیارہ 7 ٹن امدادی سامان لے کر استنبول کے لیے روانہ ہو گا،امدادی سامان میں خیمے،کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ 50 افرادکو بھی رضاکارانہ خدمات کے لیے بھیجا جائے گا،ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو بھی روانہ کیا جا ئے گا۔
پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے روزانہ اسلام آباد اور لاہور سے امدادی سامان ترکیہ اور شام بھیجا جائے گا۔وزارت ِ صحت اور آرمی میڈیکل کی ٹیمیں بھی دونوں ممالک کے لیے روانہ کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ترکیہ اور شام میں شدید زلزلہ آیا جس کی شدّت 7.9 بتائی جا رہی ہے،زلزلے کے باعث اب تک ہلاکتیں 4300 سے تجاوز کر گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے