Voice News

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے بڑی تباہی

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متعدد عمارتیں زمیں بو س ہو گئیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 150 سے زائد بتائی جا رہی ہیں

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے 1 منٹ تک محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ سڑکوں پر باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے قبرص،شام، یونان،اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسو س کیے گئے۔
امریکی جیو لو جیکل سروے کے مطا بق زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازی انٹپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
فرانسیسی خیبر ایجنسی کے مطابق ترکی میں زلزلے کے باعث 53 افراد ہلاک ہو ئے ہیں جب کہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
اے ایف پی کے مطابق زلزلے سے شام میں بھی بڑی تباہی ہو ئی ہے،عمارتیں گرنے کے بعد ملبے تلے دبنے سے 100 سے زائد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے