Voice News

شاہد خاقان عباسی نے اپنے استعفے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کو تصدیق کی ہے کہ انہوں نے مریم نواز کی وجہ سے پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔


یاد رہے مریم نواز شریف کو جنوری میں پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدہ دیا گیا تھا جبکہ یہ عہدہ شاہد خاقان عباسی کے پاس تھا۔
آج پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے کیونکہ "مریم ایک سینئر لیڈر بن گئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کسی عہدے ضرورت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا اگر میں وہاں ہوتا تو اختلافات پیدا ہوسکتے تھے۔
واپسی کے بعد اپنی پہلی تقریر میں مریم نواز نے قوم کو یقین دلایا تھا کہ وہ اور ان کے والد نواز شریف مہنگائی کے طوفان سے پوری طرح واقف ہیں اور موجودہ بحرانوں کا ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کو ٹھرایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے