
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے ہم راہ سویاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔کاروائی کے دوران فیکٹری سے سرکاری آٹے کے 600 سے زائد تھیلے بر آمد کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے 10 کلو کے خالی آٹے کی 2600خالی بوریاں بھی برآمد کی گئی ہیں جب کہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آٹے کے بحران کے باعث پاکستانی شہری آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پریشانی کا شکار ہیں جب کہ نان بائیوں نے بھی نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد نان 30 اور روٹی 16 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔