Voice News

مائیکل جیکسن کی زندگی پر’مائیکل‘ فلم بنانے کا اعلان

مائیکل جیکسن کا کردار ان کے بھتیجے جعفر جیکسن ادا کریں گے

’مائیکل‘ کے فلم پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ فلم میں مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر کا انتخاب اس لیے کیا گیا کہ ان میں مائیکل کا کردار زندہ رکھنے کی صلاحیت ہے۔فلم کی پروڈکشن کا آغاز رواں سال کیا جائے گا۔
کنگ آف پاپ کے لقب سے پہچانے جانے والے مائیکل جیکسن کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا سے تھا۔مائیکل جیکسن موسیقی سے لگاؤ کے باعث بہت کم عمر میں امریکی تاریخ کے کامیاب موسیقار بن گئے۔ان کی موسیقی اور رقص نے انہیں چار دہائیوں تک عوام کی توجہ کا مرکز بنائے رکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے