Voice News

پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی اسکواڈز کی حتمی شکل سامنے آگئی

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کے درمیان5 فروری کو منعقد کیے جانے والے پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے اسکواڈز کی حتمی شکل سامنے آگئی

پی ایس ایل کا نمائشی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان 5 فروری کو بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد کیا جا رہا ہے،سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جب کہ بابر اعظم پشاور زلمی کی کپتانی کررہے ہیں۔
پشاور زلمی اسکواڈ میں شاہد آفریدی،اعظم خان،وہاب ریاض،حسیب اللہ،محمد حارث،عامر ممال،حیدر علی،صفیان مقیم،سلمان ارشاد،صائم ایوب،اسامہ میر،عثمان قادر اور دانش عزیز شامل ہیں

جب کہ سعود شکیل،عمر اکمل،احسن علی،بسم اللہ خان،محمد نواز،افتخار احمد، نسیم شاہ، محمد حسنین،عمیر بن یوسف،عمید آصف،خوشدل شاہ،عبدالواحد بنگلزائی اور اعمل خان کوئٹہ گلیڈیٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
کامران اکمل پشاور زلمی اور معین خان کوئٹہ گلیڈیٹرز کے ہیڈ کوچ ہوں گے،انضمام الحق پشاور زلمی کے ڈگ آؤٹ میں مینٹور کے طور پر دکھائی دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے