Voice News

پولیس کا پرویزالہٰی کے گھر پر چھاپے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری

پنجاب پولیس نے سابق وزیر ِ اعلی پنجاب پرویزالہٰی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کر دیا

پولیس نے بیان دیا ہے کہ پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ ان کے چچا زاد بھائی چوہدری وجاہت حسین کی گرفتاری کے لیے مارا گیا۔چوہدری وجاہت حسین کے گھر پر نہ ہونے کے باعث پولیس تلاشی کے بعد لوٹ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گجرات کے تھانہ ککرالی میں چوہدری وجاہت حسین کے خلاف مقدمہ درج ہے۔16 فروری کو کوٹلہ ارب علی خان سول ہسپتال کے نام کی تبدیلی پر جھگڑا ہوا تھا،جھگڑے کے وقت چوہدری وجاہت کے صاحبزادے موسی الٰہی بھی موقع پر موجود تھے۔موسی الہٰی اور چوہدری وجاہت کو پولیس تفتیش کے دوران مقدمے میں نامزد کیا گیا۔موسی الٰہی نے مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے جب کہ چوہدری وجاہت حسین نے ضمانت نہیں کروائی۔


پنجاب پولیس نے علی الصبح گجرات میں پرویزالہٰی کے کنجاڑی ہاؤس میں چھاپہ مار کرملازمین سے پوچھ گچھ کی۔جس کے بعد پرویز الٰہی اور مونس الہٰی نے پولیس کے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے